Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تروایح میں دیکھ کر قرآن مجید سے تلاوت کرنے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد انس رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2585
- Issued
- 10 رمضان المبارک 1445ھ / 21 مارچ 2024ء
Question
کیا تروایح میں قرآن دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
نماز تروایح ہو یا کوئی اور نماز، بہر حال نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر تلاوت کرنے سے حنفیوں کے نزدیک نماز فاسد ہو جائے گی۔ نماز فاسد ہونے کی وجہ فقہا کے کرام نے یہ بیان فرمائی ہے کہ نمازی جب قرآن پاک میں دیکھ کر تلاوت کرے گا تو گویا کہ قرآن پاک سے سیکھ کر تلاوت کرے گا اور نماز میں کسی سے سیکھنے کا عمل نماز کو توڑ دیتا ہے۔ در مختار میں ہے: 'وقراته من مصحف' ای: مافیہ قرآن (مطلقا) لانه تعلم 'ترجمہ: مصحف یعنی جس میں قرآن لکھا ہے اس سے دیکھ کر تلاوت کرنا مطلقا مفسد نماز ہے، کیونکہ یہ سیکھنا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.