Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سویا بین کھانے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2583
- Issued
- 10 رمضان المبارک 1445ھ / 21 مارچ 2024ء
Question
کھانے میں سویا بین کھانا کیسا ہے؟
Answer (beginning)
سویا بین، بھلی دار پودے کی ایک قسم ہے، جس کی باقاعدہ کاشت ہوتی ہے، اس کے پودے کی بھلی میں قابل استعمال دانے ہوتے ہیں، جنہیں سویا بین کہا جاتا ہے، یہ دانے بطور سبزی استعمال کئے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ان سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ شرعی حکم: سویا بین کھانا، جائز ہے، کیونکہ نباتات یعنی زمین سے اگنے والے پودوں، پھلوں اور جڑی بوٹیوں کے حوالے سے شرعی اصول یہ ہے کہ اگر وہ نقصان نہ پہنچاتی ہوں اور نشہ آور نہ ہوں تو وہ حلال ہیں۔ اور سویا بین نہ تو ضرر رساں ہے اور نہ ہی نشہ دیتی ہے، لہذا دیگر حلال سبزیوں کی طرح یہ بھی حلال ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.