Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صحابہ کرام علیھم الرضوان معیارِ حق ہیں
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2581
- Issued
- 09 رمضان المبارک 1445ھ / 20 مارچ 2024ء
Question
کیا یہ دعویٰ درست ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان معیار حق ہیں؟
Answer (beginning)
جی ہاں! یہ دعویٰ قرآن و حدیث کے عین مطابق اور پوری امت مسلمہ کا اتفاق دعویٰ ہے، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے صحابہ کرام علیہم الرضوان ایمان اور حق کا معیار اور ہدایت کے روشن ستارے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے: ﴿فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ﴾ ترجمہ کنز الایمان: پھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لائے جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پا گئے اور اگر منہ پھیریں تو وہ نری ضد میں ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.