Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حرام گوشت کا شوربہ کھانے کا حکم
- Answered by
- مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2573
- Issued
- 07 رمضان المبارک 1445ھ / 18 مارچ 2024ء
Question
جو ذبیحہ حرام ہو جیسے غیر شرعی طریقے سے ذبح ہو یا کافر نے ذبح کیا ہو، اس گوشت کو پکایا جائے اور اس کو نہ کھایا جائے، صرف سالن / شوربہ کو کھایا جائے تو یہ جائز ہے؟
Answer (beginning)
صورت مسئولہ میں اس سالن اور شوربہ کو کھانا جائز نہیں کیونکہ تحقیق یہ ہے کہ جب گوشت وغیرہ کو آگ پر پکایا جاتا ہے، تو آگ اس کی صعوبت یعنی سختی کو زائل کر کے اس کے سوراخوں کو کھول دیتی ہے اور سوراخوں کے کھلنے سے گوشت کے لطیف یعنی باریک اجزاء ساتھ میں پکنے والی چیز یعنی، شوربہ، سالن، چاول یا سبزی وغیرہ میں شامل ہو جاتے ہیں، جن کا کھانا گوشت کا کھانا ہی شمار کیا جاتا ہے۔ لہذا سالن / شوربہ کو کھانا بھی حرام و گناہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.