Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اگربتی کا دھواں حلق میں جائے تو روزے کاحکم

Answered by
مولانا محمد انس رضاعظاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2559
Issued
04 رمضان المبارک 1445ھ / 15 مارچ 2024ء

Question

کیا روزے کی حالت میں اگر بتی کا دھواں حلق میں جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

Answer (beginning)

اس بارے میں مختلف صورتیں بنتی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: (1) اگر روزے دار نے قصد اگر بتی کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک نہ پہنچایا، بلکہ خود بخود اس کا دھواں حلق تک پہنچا، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا، اگرچہ اسے روزہ دار ہونا یاد ہو۔ (2) اگر روزے دار نے قصد اس کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک پہنچایا اور اس وقت اسے اپنا روزہ دار ہونا یاد نہیں تھا، تب بھی اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ (3) البتہ اگر روزہ دار قصد اس کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک پہنچائے، اور کھینچے وقت اسے اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد ہو، تو اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.