Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حجامہ کی اجرت کا حکم

Answered by
مولانا محمد بلال عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2537
Issued
25 شعبان اعظم 1445ھ / 07 فروری 2024ء

Question

میں حجامہ پر کچھ رہنمائی چاہوں گا، کیا حجامہ کی اجرت لے سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

حجامہ یعنی چھپے لگانے کی اجرت لینا جائز ہے، اور چھپے لگانے والے کے لیے وہ اجرت حلال ہے۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خود پچھنے لگواے اور لگانے والے کو اجرت بھی عطا فرمائی۔ صحیح بخاری میں ہے ”عن ابن عباس رضی اللہ عنہما قال: «احتجم النبي صلى الله عليه وسلم، وأعطى الذي حجمه» ولو كان حراماً لم يعطه “ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے چھپے لگانے اور چھپے لگانے والے کو اجرت عطا فرمائی۔ اگر چھپے لگانے کی اجرت حرام ہوتی تو آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام اسے اجرت نہ دیتے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.