Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فرض کی پہلی رکعت میں قراءت نہ کرنے کا حکم
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2536
- Issued
- 25 شعبان / 1445ھ / 2024ء
Question
ایک شخص فجر کی دو رکعت فرض نماز ادا کر رہا تھا، اس نے پہلی رکعت میں بھول کر سورہ فاتحہ اور سورت میں سے کچھ بھی قراءت نہیں کی اور رکوع میں چلا گیا، پھر اسے دوسری رکعت میں یاد آیا کہ اس نے پہلی رکعت میں کچھ بھی قراءت نہیں کی تھی، تو اب اس نے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کر لیا، کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز ہو گئی؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں چونکہ وہ شخص فجر کی پہلی رکعت میں قراءت کرنا بھول گیا، جس کی وجہ سے ایک رکعت میں فرض قراءت ادا ہونے سے رہ گئی، لہذا اس کی وہ فجر کی نماز ادا نہیں ہوئی، اب اس پر لازم ہے کہ اس نماز کو بطور قضا دوبارہ ادا کرے۔ کیونکہ فرض نماز کی دو رکعتوں میں سے ہر ایک رکعت میں مطلقاً ایک چھوٹی آیت (یعنی محتاط قول کے مطابق جو کم از کم چھ حروف پر مشتمل ہو اور صرف ایک کلمہ کی نہ ہو) پڑھنا فرض ہوتا ہے، بغیر اس کے نماز ہر گز نہیں ہوتی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.