Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پروفائل پر فحش تصویر لگانے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2532
- Issued
- 24 شعبان اعظم 1445ھ / 06 مارچ 2024ء
Question
لڑکی کا وٹس ایپ اور فیس بک پروفائل پر فحش تصویر لگانا کیسا؟ مثلاً کسی عورت کی ایسی تصویر، جس میں بال کھلے ہوں، سینے کا کچھ حصہ ظاہر ہو رہا ہو، اور فٹنگ والی شرٹ پہن رکھی ہو، مگر پروفائل لگاتے وقت آنکھیں چھپادی جائیں اور بقیہ چہرہ شو ہو رہا ہو۔
Answer (beginning)
ایسی پروفائل لگانا سخت ناجائز و حرام ہے، کسی لڑکی کا یہ عمل بنیادی طور پہ دو گناہوں کا مجموعہ ہے: ایک بے پردگی کا گناہ اور دوسرا اشاعتِ فاحشہ (بے حیائی کی بات پھیلانے) کا گناہ۔ اور یہ دونوں گناہ بہت خطرناک اور مہلک (ہلاک کرنے والے) ہیں، باقی اسکیم وغیرہ لگا کر آنکھیں چھپادینے سے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور نہ ہی اس سے یہ پروفائل جائز ہو سکے گی، بہر صورت ممانعت باقی رہے گی۔ نوٹ: بے حیائی پر مشتمل کسی بات یا کام کی تشہیر کرنا اشاعتِ فاحشہ کہلاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.