Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شادی پر ملنے والے زیورات پر زکوۃ کا حکم
- Answered by
- مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2525
- Issued
- 23 شعبان اعظم 1445ھ / 05 مارچ 2024ء
Question
لڑکی کو شادی میں سسرال اور میکے سے جو استعمال کا سونا چاندی ملتا ہے، تو وہ زکوٰۃ کب ادا کرے گی؟ شادی کے ایک سال بعد یا پھر کس طرح؟
Answer (beginning)
☆ میکے والوں کی طرف سے عام طور پر عورت کو زیورات کا مالک بنا دیا جاتا ہے، ☆ اور شوہر یا اس کے گھر والوں کی طرف سے ملنے والے زیورات میں تین صورتیں ہوتی ہیں : (1) شوہر یا اس کے گھر والوں نے عورت کو صراحتاً (واضح طور پر) کہہ دیا ہو کہ یہ تمہاری ملک کیے اور پھر قبضہ کا ملہ بھی دے دیا۔ اس صورت میں عورت زیورات کی مالک ہے لہذا اگر وہ زیور تنہا یا دوسرے اموال زکوٰۃ سے مل کر نصاب کی مقدار کو پہنچتا ہے، تو جب اس کے نصاب پر سال گزر جائے گا، (بقیہ شرائط کے ساتھ) اس کی زکوٰۃ ادا کرے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.