Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ڈیجیٹل قرآن پین سے آیت سجدہ سنی تو سجدہ تلاوت کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2515
- Issued
- 19 شعبان / 1445ھ / 01 مارچ 2024ء
Question
ڈیجیٹل قرآن جس میں پین کو جہاں سچ کیا جائے، تلاوت کی آواز آتی ہے، تو اگر کسی نے پین آیت سجدہ پر سچ کیا اور آیت سجدہ سن لی، تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہو جائے گا؟
Answer (beginning)
ڈیجیٹل قرآن پین سے سنائی دینے والی تلاوت ریکارڈ شدہ ہوتی ہے، کہ ڈیجیٹل پین کے ذریعے قرآن کریم کے مخصوص نسخے پر جس آیت کو چھوا جائے، تو منتخب شدہ قاری کی آواز میں ریکارڈ تلاوت چلنا شروع ہو جاتی ہے اور شرعی حکم کے مطابق اگر کسی نے ریکارڈ شدہ آیت سجدہ سنی، تو اس کے سننے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہو گا، کیونکہ تحقیق یہ ہے کہ جو آواز ریکارڈ کی جاتی ہے، شرعاً اس کی حیثیت اس آواز کی طرح ہے جو بعض اوقات پہاڑوں یا صحرا میں بولنے کی صورت میں پلٹ کر دوبارہ سنائی دیتی ہے، جسے عربی میں 'صدا' کہا جاتا ہے اور فقہا کے کرام کے نزدیک صدا کے ذریعے آیت سجدہ سننے سے سجدہ واجب نہیں ہوتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.