Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میک اپ آرٹسٹ کا دلہن کی تصاویر اشتہار کے لئے سوشل میڈیا پر ڈالنا
- Answered by
- مولانا محمد انیس رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2500
- Issued
- 08 شعبان / 1445ھ / 19 فروری 2024ء
Question
میں ایک میک اپ آرٹسٹ ہوں۔ اور اپنے کام کی تشہیر کے لئے سوشل میڈیا پر میں نے اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے اور جس دلہن کو تیار کرتی ہوں ان کی تصاویر وغیرہ اپنے نیچے پر لگاتی ہوں۔ تو کیا ایسے مجھے اپنے کام کی تشہیر کرنے کی اجازت ہے؟
Answer (beginning)
دریافت کردہ صورت میں آپ کا بے پردہ عورتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا جائز و حرام اور اشاعتِ فاحشہ ہے کہ وہ تصاویر جتنے افراد دیکھیں گے اور آگے شیئر کریں گے، ان سب کے گناہوں کے برابر آپ کو گناہ ملے گا۔ صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ، سنن دارمی، مسند احمد، مسند ابی یعلی، صحیح ابن حبان اور المعجم الاوسط میں ہے: (واللفظ للاوّل) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم نور مجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ومن دعا الی ضلالة کان علیه من الاثم مثل آثام من تبعه لا ینقص ذلک من آثامهم شیئا“ ترجمہ: جو کسی کو امر ضلالت کی طرف بلائے؛ جتنے اس کے بلانے پر چلیں، ان سب کے برابر…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.