Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کتے کی پیدائش شیطان کے تھوک سے ہوئی ہے؟
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2499
- Issued
- 08 شعبان / 1445ھ / 19 فروری 2024ء
Question
سنا ہے کتے کی پیدائش اس طرح ہوئی کہ شیطان نے حضرت آدم علیہ السلام کے پتلے پر، ناف میں تھوک دیا، وہاں سے جو مٹی گری اس سے کتا پیدا ہوا، یہ بات درست ہے؟
Answer (beginning)
کتے کی پیدائش کے حوالے سے جن الفاظ کے ساتھ سوال میں روایت بیان کی گئی ہے، یہ بعض کتب (تفسیر روح البیان و نزھۃ المجالس وغیرہ) میں بیان کی گئی ہے لیکن جن کتب میں ہمیں ملی ہے، ان میں یہ بغیر سند کے مذکور ہے اور وہ کتب ایسی ہیں کہ جن میں معتبر و غیر معتبر ہر طرح کی روایات ذکر کی جاتی ہیں۔ عظیم محدث و فقیہ علامہ بدر الدین عینی علیہ الرحمۃ نے اپنے بعض اکابر اساتذہ کے حوالے سے کتے کی پیدائش والا واقعہ بیان فرمایا تو اس میں یہ جسم پر تھوکنے والے اور پھر وہاں سے مٹی لینے والے الفاظ نہیں ہیں، بلکہ اس میں یہ ہے کہ: "شیطان نے حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف تھوکا اور اس کا تھوک منتشر ہو گیا (بکھر…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.