Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وتر میں دعائے قنوت کی جگہ آیۃ الکرسی پڑھنا
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2493
- Issued
- 06 شعبان / 1445ھ / 17 فروری 2024ء
Question
کیا نماز وتر میں دعائے قنوت کی جگہ آیۃ الکرسی پڑھ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
جی ہاں، نماز وتر میں دعائے قنوت کی جگہ آیۃ الکرسی دعا کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں۔ اس مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ جسے معروف دعائے قنوت یاد نہ ہو، اسے چاہیے کہ اس دعا کو یاد کرے کہ خاص اس دعا کا پڑھنا سنتِ مبارکہ ہے اور جب تک دعائے قنوت یاد نہ ہو، تب تک کوئی اور دعا مثلاً یہ قرآنی دعا ”اللَّهُمَّ رَبَّنَا اتَّنَافِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ“ پڑھ لیا کرے اور اگر یہ بھی یاد نہ ہو، تو تین بار ”اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي“ کہہ لے اور یہ بھی یاد نہ ہو، تو تین بار صرف ”یارِث“ کہہ لے۔ اس طرح کوئی سی بھی دعا پڑھ لینے سے دعائے قنوت کا واجب ادا ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.