Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2492
- Issued
- 06 شعبان / 1445ھ / 17 فروری 2024ء
Question
اگر کوئی خواب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرے تو کیا وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کرے گا یا کوئی اور بھی نبی پاک کی شکل میں آسکتا ہے؟
Answer (beginning)
اگر کسی خوش نصیب کو خواب میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوہ زیبا نظر آئے تو وہ حضور پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی کی ذات کا جلوہ ہو گا، شیطان یا جن وغیرہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں نہیں آسکتا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح ارشاد پاک ہے: "جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے حقیقت میں مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کر سکتا۔" چنانچہ مشکوٰۃ المصابیح میں ہے: "عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من رانی فی المنام فقد رانی فان الشیطان لا یتمثل بی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.