Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حیض کی حالت میں سورہ اخلاص کا وظیفہ

Answered by
مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2485
Issued
05 شعبان / 1445ھ / 16 فروری 2024ء

Question

میرا سوال یہ ہے کہ اسلامی بہن مخصوص ایام میں سورہ اخلاص وظیفے کی نیت سے پڑھ سکتی ہے؟

Answer (beginning)

مخصوص ایام میں جس طرح قرآن کریم کی تلاوت کرنا، جائز نہیں اسی طرح اپنے مقصد کے حصول کیلئے وظیفے کی نیت سے قرآنی آیات پڑھنا بھی جائز نہیں اگرچہ یہ وظیفہ ان آیات کا ہو جو دعاو ثناء پر مشتمل ہوں۔ لہذا اسلامی بہنہیں مخصوص ایام میں سورہ اخلاص وظیفے کی نیت سے نہیں پڑھ سکتی ہیں۔ ہاں البتہ قرآن کریم کی وہ آیات جو دعاو ثناء وغیرہ پر مشتمل ہیں، انہیں دعا اور ثناء کی نیت سے پڑھ سکتی ہیں، بطور عمل اور حصول مقصد کیلئے نہیں، اور اس میں بھی یہ لحاظ ضروری ہے کہ دعاو ثناء پر مشتمل وہ قرآنی آیات جو لفظ 'قل' سے شروع ہوتی ہیں، انہیں دعاو ثناء کے ارادے سے پڑھتے وقت لفظ 'قل' ہٹا کر پڑھنا ہوگا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.