Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزینہ کو روزین کہہ کر بُلانا
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2474
- Issued
- 11 شعبان / 1445ھ / 22 فروری 2024ء
Question
بچی کا نام روزینہ ہے، اسے پیار سے روزین بلا سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
روزینہ کو پیار سے روزین کہہ کر بلانے میں حرج نہیں ہے جبکہ اس طرح پکارنا اسے برانہ لگتا ہو۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو 'یا عائش! کہہ کر بھی یاد فرماتے تھے۔ صحیح مسلم میں ایک طویل حدیث کا کچھ حصہ یہ ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: 'فدخل، فقال: «مالك؟ يا عائش، حشيا راية» قالت: قلت: لا شيء... الخ' ترجمہ: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا اے عائش! تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تمہارا سانس پھول رہا ہے میں نے کہا کچھ نہیں۔ الخ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.