Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسلمان اور مؤمن میں کیا فرق ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد بلال عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2472
- Issued
- 10 شعبان / 1445ھ / 21 فروری 2024ء
Question
آپ سے سوال ہے کہ مسلمان اور مومن میں کیا فرق ہے؟
Answer (beginning)
حقیقی معنی کے اعتبار سے مومن اور مسلمان دونوں کا ایک ہی مطلب ہے، جو مومن ہے، وہ مسلمان ہے اور جو مسلمان ہے وہ مومن ہے۔ البتہ ایسا اوقات محض اعتباری فرق کیا جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ مومن کا مطلب ہے: "دل سے تصدیق کرنے والا" اور مسلمان کا مطلب ہے "شریعت کے ظاہری اعمال (نماز، حج، روزہ، زکوٰۃ وغیرہ) بجالانے والا۔" شرح فقہ اکبر میں ہے "ففي طريق اللغة فرق بين الايمان والاسلام ولكن لا يكون ايمان بلا اسلام ولا اسلام بلا ايمان" ترجمہ: لغت کے اعتبار سے ایمان اور اسلام میں فرق کیا گیا ہے لیکن ایمان اسلام کے بغیر اور اسلام ایمان کے بغیر نہیں ہوتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.