Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بچی کا نام اسلیحان رکھنا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2443
Issued
25 رجب المرجب 1445ھ / 06 فروری 2024ء

Question

بچی کا نام اسلیجان رکھنا کیسا؟ اس نام کا مطلب بھی بتادیجیے؟

Answer (beginning)

اسلیجان ترکی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہیں: "اعلی خاندان سے، عظیم۔" لہذا معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے میں حرج نہیں۔ البتہ! بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات و صالحات کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں نیک و صالح بندوں کے نام پر بچوں کے نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ اسلیجان نام کے حوالے سے ویکیپیڈیا میں ہے: “Aslthan is a Turkish female given name, derived from names Aslı and Han. It means 'from khan family' or shortly 'noble” یعنی اسلیجان ایک ترک خاتون کا دیا ہوا نام ہے، اسلیجان، Aslı اور Han سے ماخوذ ہے، اس کا مطلب بلند خاندان سے یا عظیم ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.