Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے غربت سے پناہ مانگی ہے ؟
- Answered by
- مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2442
- Issued
- 25 رجب المرجب 1445ھ / 06 فروری 2024ء
Question
حضرت ایک عرض ہے کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غربت سے پناہ مانگی ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
جی ہاں! ایسی احادیث موجود ہیں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فقر سے پناہ مانگی ہے۔ اور محمد ﷺ کرام نے اس کی درج ذیل شر وحات بیان فرمائی ہیں کہ: - اس فقر سے مراد ایسا فقر ہے جو کفران نعمت (ناشکری) کی طرف لے جائے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غفلت کا باعث بنے۔ - یا مراد ایسے دل سے پناہ ہے جو مال جمع کرنے پر حریص ہو۔ - یا دل کے فقر سے پناہ مراد ہے۔ نوٹ: یہ یاد رہے! غربت کی حالت میں جو اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی اور توکل و صبر کرنے والا ہو اور اس کا دل مال کی محبت و جمع مال سے آزاد ہو تو اس کی ایسی غربت اچھی، قابل فضیلت و محمود چیز ہے، یہ ہر گز مذموم نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.