Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا DNC کے بعد نفاس کے 40 دن پورے کرنے ضروری ہیں ؟

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2426
Issued
20 رجب المرجب 1445ھ / 01 فروری 2024ء

Question

جس کی DNC ہوتی ہے، کیا اسے بھی نفاس کے 40 دن پورے کرنے ہوتے ہیں؟

Answer (beginning)

ڈی این سی ایک سرجیکل طریقہ کار ہے، جو مس کیرج (استقاط حمل) کے بعد رحم سے باقی ماندہ ٹشو کو ہٹانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور استقاط حمل (یعنی حمل ضائع ہونے یا ضائع کروانے) کے بعد آنے والے خون کے متعلق حکم شرعی تفصیل یہ ہے کہ: اگر حمل چار مہینے یعنی 120 دن مکمل ہونے سے پہلے ہی ضائع ہو گیا ہو، تو اس صورت میں اگر یہ معلوم ہو کہ حمل کا کوئی عضو جیسے انگلی یا ناخن یا بال وغیرہ بن چکا تھا، اس کے بعد حمل ضائع ہوا ہے، تو آنے والا خون نفاس ہو گا، عورت نفاس کے احکام پر عمل کرے گی، کیونکہ اعضا چار ماہ سے پہلے بننا شروع ہو جاتے ہیں، جبکہ روح چار ماہ مکمل ہونے پر پھوٹکی جاتی ہے اور عضو بن جانے کے بعد…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.