Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز جمعہ کی سنتوں میں کیا نیت کی جائے ؟

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2423
Issued
20 رجب المرجب 1445ھ / 01 فروری 2024ء

Question

نماز جمعہ میں دور کعت فرض جمعہ کی ہے، اس کے علاوہ چار سنت، اور دو سنت، پھر دو نفل ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ دو رکعت فرض جمعہ کے علاوہ بقیہ رکعتوں میں جمعہ کی نیت کریں گے یا پھر ظہر کی؟

Answer (beginning)

جمعہ کی نماز میں ٹوٹل 14 رکعتیں ہیں: فرض جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت مؤکدہ ہیں، پھر دو رکعت فرض جمعہ ہیں، اس کے بعد دوبارہ چار رکعت سنت مؤکدہ، پھر دو رکعت سنت غیر مؤکدہ، اور دو نفل ہیں۔ ان کی نیت کے متعلق تفصیل: فرض جمعہ میں دور کعت فرض جمعہ کی نیت کریں گے اور اس کے علاوہ بقیہ تمام سنتوں اور نفل میں جمعہ کی سنت اور جمعہ کے نفل کی نیت کریں گے۔ فرض سے پہلے کی چار رکعت سنت میں، جمعہ سے پہلے کی سنت اور فرض کے بعد کی چھ سنتوں میں جمعہ کے بعد کی سنت کی نیت کریں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.