Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ کا خطبہ کس انداز میں بیٹھ کر سننا چاہئے؟

Answered by
مفتی محمد نوید رضاعظاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2397
Issued
13 رجب المرجب 1445ھ / 25 جنوری 2024ء

Question

جمعہ کا خطبہ کس انداز سے بیٹھ کر سننا حدیث سے ثابت ہے؟

Answer (beginning)

جمعہ کا خطبہ سننے کے لیے بیٹھنے میں درج ذیل باتوں کا لحاظ رکھا جائے تو زیادہ ثواب ہے: - جمعہ کا خطبہ سننے وقت دو زانو بیٹھنا، جس طرح نماز میں بیٹھتے ہیں، یہ سنت مستحب ہے۔ - اور اس طرح بیٹھنا کہ پہلے خطبے میں ہاتھ باندھیں اور دوسرے خطبے میں ہاتھ زانووں پر رکھیں، اس سے ان شاء اللہ عز وجل دور کعت کا ثواب ملے گا۔ چنانچہ ترمذی شریف کی حدیث پاک میں ہے: "عن سهل بن معاذ عن ابيه عن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن الحبوة يوم الجمعة والامام يخطب" حضرت سہل بن معاذ سے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن اکڑوں بیٹھنے سے منع فرمایا جب امام خطبہ دے رہا ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.