Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

احرام کی چادر پر دھاگے وغیرہ سے نام لکھوانے کا حکم؟

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2396
Issued
12 رجب المرجب 1445ھ / 24 جنوری 2024ء

Question

کیا مرد اپنے احرام کی اوپر والی چادر پر دھاگے وغیرہ سے کڑھائی Embroidery کرواکر اپنا نام وغیرہ لکھواسکتا ہے؟ نیز اگر کوئی اس طرح کا احرام پہنے تو کیا اس سے کوئی کفارہ بھی لازم ہو گا یا نہیں؟

Answer (beginning)

احرام کی چادر پر دھاگے وغیرہ سے کڑھائی Embroidery کرواکر اپنا نام وغیرہ نہیں لکھوانا چاہئے کہ نفس کلمات بلکہ حروف کا بھی ادب ہے جبکہ احرام کی چادر کبھی تو زمین پر رکھی ہوتی ہے اور کبھی محرم احرام کی چادر کے ساتھ بیت الخلا بھی چلا جاتا ہے، اسی طرح اسے دھویا جاتا ہے اور اس کا عسلہ نالیوں وغیرہ بے ادبی والے مقامات پر جاتا ہے، ظاہر ہے کہ ان سب صورتوں میں ناموں اور کلمات و حروف کی بے ادبی ہے، البتہ اگر کوئی شخص ایسا احرام پہن لے کہ جس میں اس نے کڑھائی وغیرہ کے ذریعے نام یا کوئی چیز لکھوائی ہو، تو اس طرح کے احرام پہننے سے کوئی کفارہ لازم نہیں آئے گا کہ یہ کوئی جنایت نہیں جس سے محرم پر کفارہ لازم ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.