Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
لیلی اور مجنوں کا واقعہ درست ہے یا نہیں؟
- Answered by
- ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
- Fatwa no.
- WAT-2392
- Issued
- 11 رجب المرجب 1445ھ / 23 جنوری 2024ء
Question
ہم اکثر واقعات میں اور کبھی علماء کے بیان میں بھی بطور مثال لیلی اور مجنون کا واقعہ اور ان کی محبت کا تذکرہ سنتے ہیں، اس حوالے سے سوال یہ ہے کہ کیا یہ لیلی، مجنون کا ہونا حقیقی ہے یا صرف فرضی خاکہ ہے جو سمجھانے کے لیے بتایا جاتا ہے؟ اور اگر حقیقی ہے، تو یہ تاریخی لحاظ سے کب ہوئے ہیں؟
Answer (beginning)
لیلی اور حضرت 'مجنون' رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حقیقت میں موجود تھے اور حضرت مجنون (جن کا اصل نام قیس بن الملوح العامری تھا) یہ اللہ کے ولی تھے، حضرت جنید بغدادی علیہ الرحمۃ جیسی جلیل القدر ہستی نے ان کو اکابر اولیائے کرام میں شمار فرمایا اور فرمایا کہ انہوں نے اپنا معاملہ عشق لیلی کے ذریعے چھپا رکھا تھا، امام اہلسنت علیہ الرحمۃ نے ان کا کلیہ 'ترجمہ' یعنی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ ذکر کر کے لیلی کے حوالے سے ان کی محبت کا ایک واقعہ ذکر فرمایا ہے (جیسا کہ نیچے جزیہ میں آرہا ہے)، یہ عربیوں سے تعلق رکھنے والے تھے، تاریخی لحاظ سے یہ کب سے ہیں، متعین طور پر یہ تو معلوم نہ ہو سکا، البتہ! بعض نے ان کو پہلی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.