Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
White Wine Vinegar استعمال کرنے کا حکم؟
- Answered by
- مولانا محمد سعید عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2386
- Issued
- 10 رجب المرجب 1445ھ / 22 جنوری 2024ء
Question
جن کھانے کی چیزوں میں ”White wine vinegar“ ہو، کیا انہیں کھا سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
یہ دراصل سرکہ ہے اور سرکہ استعمال کرنا شرعاً جائز ہے، اور جن جائز اشیاء میں یہ ملایا جائے ان کا کھانا بھی حلال ہے۔ سرکہ اگرچہ شراب سے بنایا گیا ہو، اس کا استعمال جائز ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ سرکہ مختلف طریقوں سے بنتا ہے، ان میں سے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اسے شراب سے بنایا جاتا ہے۔ شراب کی طبیعت ہے کہ کبھی تو شراب خود بخود پڑے پڑے سرکہ بن جاتی ہے اور کبھی اس میں نمک یا کوئی اور چیز ڈال کر اسے سرکہ میں تبدیل کر لیا جاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.