Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کی تکرار کا حکم؟

Answered by
مفتی محمد قاسم عطاری
Fatwa no.
WAT-2375
Issued
05 رجب المرجب 1445ھ / 17 جنوری 2024ء

Question

اگر کسی نے مغرب کی فرض نماز کی پہلی رکعت میں ایک بار مکمل سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد بھول کر دوبارہ سورہ فاتحہ پڑھ لی، جب دوسری بار سورہ فاتحہ پڑھ چکا تو یاد آیا کہ وہ تو پہلے سورہ فاتحہ پڑھ چکا ہے، پھر اس نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کر لی، تو کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز درست ادا ہو گئی یا وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی؟

Answer (beginning)

فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں، نیز وتر اور سنن و نوافل کی ہر رکعت میں سورت ملانے سے پہلے صرف ایک بار ہی سورہ فاتحہ پڑھنا واجب ہے، ان رکعتوں میں اگر کوئی شخص ایک بار پوری یا اکثر سورہ فاتحہ پڑھ لینے کے بعد، سورت ملانے سے پہلے دوبارہ اس کی تکرار کرے تو اگر جان بوجھ کر ایسا کیا ہو تو قصد اوجب کے ترک کی وجہ سے اس پر نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہو گا، اور اگر بھول کر ایسا کیا ہو تو سجدہ سہو واجب ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.