Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حدیث: جس نے مجھے دیکھا، اس نے حق دیکھا، کی تشریح
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2353
- Issued
- 27 جمادی الثانی 1445ھ / 10 جنوری 2024ء
Question
علمائے کرام ایک حدیث بیان کرتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے خدا کو دیکھا۔ اس حدیث کا مطلب بیان فرمادیں۔
Answer (beginning)
مذکورہ حدیث پاک کے الفاظ یہ ہیں: من رآنی فقد رأی الحق۔ یعنی جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔ شارحین حدیث نے اس کے دو معنی بیان فرمائے ہیں: (1) ایک تو یہ کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا یعنی حقیقت میں مجھے ہی دیکھا کہ شیطان میری شکل میں نہیں آسکتا۔ (2) دوسرا معنی یہ بیان کیا گیا کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے حق تعالیٰ کو دیکھا، یعنی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ذات الہی کی تجلیات اور کمالات کا آئینہ ہیں، خدا تعالیٰ کی ذات کا مظہر اور اس کی قدرتوں کا شاہکار ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.