Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نفل نماز میں قیام کا حکم
- Answered by
- مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2350
- Issued
- 26 جمادی الثانی 1445ھ / 09 جنوری 2024ء
Question
نماز کے فرضوں میں سے ایک فرض قیام کرنا ہے، تو کیا اسی طرح نفل نماز میں بھی قیام کرنا فرض ہے؟
Answer (beginning)
فرائض و واجبات اور سنت فجر میں قیام فرض ہے اور بلا اجازت شرعی بیٹھ کر یہ نمازیں پڑھیں تو نماز نہ ہوگی، البتہ نفل نماز اگر بیٹھ کر پڑھیں گے تو جائز ہے یعنی نفل نماز ہو جائے گی، لیکن بلا عذر بیٹھ کر پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نسبت آدھا ثواب ملے گا۔ در مختار میں ہے "(ومنها القيام)--- (في فرض) وملحق به کنذر وسنة فجر في الأصح" ترجمہ: فرض نماز اور جو فرض کے ساتھ لاحق ہو جیسا کہ نذر وسنت فجر ان میں اصح قول کے مطابق قیام فرض ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.