Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

محمد عثمان رضا نام رکھنا کیسا ہے ؟

Answered by
مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2341
Issued
22 جمادی الثانی 1445ھ / 05 جنوری 2024ء

Question

میرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے تو کیا محمد عثمان رضا نام رکھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

"محمد عثمان رضا" نام رکھنا جائز ہے "عثمان" صحابی رسول حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا مبارک نام ہے۔ حدیث پاک میں نیکوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور امید ہے کہ ان کی برکت بچے کے شامل حال ہوگی۔ البتہ! بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف "محمد" رکھیں کیونکہ حدیث پاک میں نام محمد رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے۔ اور پھر پکارنے کے لیے محمد عثمان رضا نام رکھ لیجیے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.