Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جنازہ گاہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جنازہ کی تکرارکرنا
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2333
- Issued
- 21 جمادی الثانی 1445ھ / 04 جنوری 2024ء
Question
اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہو جس کے باعث سب افراد ایک ساتھ نماز جنازہ میں شرکت نہ کر سکتے ہوں، تو کیا اس صورت میں میت پر ایک بار نماز جنازہ پڑھانے کے بعد، دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کیلئے امام اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے؟ اس طرح ایک سے زائد بار نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق شرعی حکم واضح فرمادیں۔
Answer (beginning)
میت پر ایک بار نماز جنازہ ادا ہو جانے کے بعد، جنازہ گاہ کے چھوٹا ہونے کے باعث بقیہ رہ جانے والے افراد کیلئے، اسی میت پر دوبارہ نماز جنازہ کی ادائیگی ہر گز جائز نہیں، کیونکہ حکم شرعی یہ ہے کہ جب میت کا ولی یا ولی کی اجازت سے کوئی دوسرا شخص میت پر ایک بار نماز جنازہ پڑھا چکا ہو تو اب میت پر ایک بار نماز جنازہ ہو جانے کے بعد، دوسرے لوگوں کو مطلقاً اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں، نہ ان کو جو پہلے پڑھ چکے ہوں اور نہ ان کو جو باقی رہ گئے ہوں کہ دوبارہ نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں یہ ایک ہی میت پر جنازہ کی تکرار ہوگی اور مذہب حنفی میں نماز جنازہ کی تکرار مطلقاً جائز نہیں، سوائے ایک صورت…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.