Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سنت مؤکدہ نماز بیٹھ کر ادا کرنا
- Answered by
- مولانا محمد نوید چشتی عطاری
- Fatwa no.
- WAT-2297
- Issued
- 09 جمادی الثانی 1445ھ / 23 دسمبر 2023ء
Question
کیا سنت مؤکدہ نماز بیٹھ کر ادا کی جا سکتی ہے؟
Answer (beginning)
سنت فجر میں قیام ضروری ہے بلا عذر بیٹھ کر نہیں ہوگی۔ اور تراویح بیٹھ کر بلا عذر پڑھنا مکروہ ہے بلکہ بعضوں کے نزدیک تو ہوگی ہی نہیں۔ ان کے علاوہ بقیہ سنن مؤکدہ کو بلا عذر بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے، لیکن افضل یہ ہے کہ عذر نہ ہو تو سنت مؤکدہ، غیر مؤکدہ اور دیگر نوافل بھی کھڑے ہو کر ہی ادا کیے جائیں، کیونکہ بلا عذر بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب کم ہو جاتا ہے۔ البتہ اگر کوئی عذر ہو تو سنن مؤکدہ بلا کر اہت بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے۔ تنویر الابصار میں ہے: ”(و یتنفل مع قدرته علی القیام قاعدا)“ ترجمہ: قیام پر قدرت کے باوجود نفل نماز بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.