Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حالت جنابت میں حفاظت کی نیت سے آیۃ الکرسی پڑھنا
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2277
- Issued
- 04 جمادی الثانی 1445ھ / 18 دسمبر 2023ء
Question
جنابت کی حالت میں حفاظت کی نیت سے آیة الکرسی پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں۔
Answer (beginning)
جنابت کی حالت میں حفاظت کی نیت سے آیة الکرسی پڑھنا جائز نہیں، کہ اس صورت میں کلام اللہ کو بطور استعانت پڑھنا جا رہا ہے، یعنی پڑھنے والے کا مقصود جنات اور شرور سے بچنے کیلئے آیت مبارکہ سے مدد حاصل کرنا ہے، اور اس مقصد کیلئے حالت جنابت میں قرآن کریم کی کوئی آیت پڑھنا جائز نہیں۔ ہاں! البتہ قرآن کریم کی وہ آیات جو دعاو ثناء وغیرہ پر مشتمل ہیں، جنبی شخص انہیں دعا اور ثناء کی نیت سے پڑھ سکتا ہے، اور اس میں بھی یہ احتیاط واجب ہے کہ دعاو ثناء پر مشتمل وہ قرآن آیات جو لفظ 'قل' سے شروع ہوتی ہیں، انہیں دعاو ثناء کے ارادے سے پڑھتے وقت لفظ 'قل' ہٹا کر پڑھنا ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.