Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے کتنے چچاؤں نے اسلام قبول کیا ؟

Answered by
مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2276
Issued
04 مارچ 1445ھ / 18 دسمبر 2023ء

Question

ابو طالب کیا مسلمان تھے؟ اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے چچاؤں میں سے کس کس نے ایمان قبول کیا تھا؟

Answer (beginning)

حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے چچا ابو طالب کا ایمان لانا ثابت نہیں، بلکہ صحیح احادیث سے انکار ثابت ہے، صحیح حدیث پاک میں صراحت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد کرنے پر ان کو جہنم کا کم عذاب دیا جائے گا۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے چچاؤں کی تعداد میں مورخین کا اختلاف ہے۔ بعض کے نزدیک ان کی تعداد نو، بعض نے کہا کہ دس اور بعض کا قول ہے کہ گیارہ، مگر 'صاحب مواہب لدنیہ' نے 'ذخائر العقبیٰ فی مناقب ذوی القرنی' سے نقل کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے والد ماجد حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ عبد المطلب کے بارہ بیٹے تھے جن کے نام یہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.