Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کے خطبہ میں خلفائے راشدین کے نام آنے کی وجہ ؟
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2270
- Issued
- 01 جمادی الثانی 1445ھ / 15 دسمبر 2023ء
Question
میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کے خطبہ میں خلفائے راشدین کے نام کیوں آتے ہیں؟
Answer (beginning)
جمعہ کے خطبہ میں خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا تذکرہ عظیم تابعی بزرگ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے شروع کیا، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اُس دور میں روافض کی طرف سے حضرات شیخین و حضرت عثمان رضی اللہ عنہم پر لعن طعن کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، اور دوسری طرف بعض لوگوں کی طرف سے خطبات میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر سب و شتم کیا جاتا تھا، اور ان کی خلافت کا انکار کیا جاتا تھا، جس کے ازالے کے لیے خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں کے بڑے اجتماع میں خلفاء کی عظمت دلوں میں بٹھانے کے لیے ان کا تذکرہ خیر شروع فرمایا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.