Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز حاجت کا طریقہ کیا ہے ؟
- Answered by
- مولانا محمد سعید عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2265
- Issued
- 29 جمادی الاول 1445ھ / 14 دسمبر 2023ء
Question
صلاة الحاجت کا طریقہ کیا ہے؟
Answer (beginning)
اس کے لیے دو یا چار رکعات پڑھے، اور ان کو عام نوافل کی طرح بھی پڑھ سکتے ہیں اور حدیث پاک میں جو مخصوص طریقہ ہے، اس کے مطابق بھی پڑھ سکتے ہیں اور پڑھنے کے بعد حدیث پاک میں جو دعامہ کور ہوئی، وہ دعا پڑھے۔ اس حوالے سے مکمل تفصیل درج ذیل ہے: بہار شریعت میں ہے "اس کے لیے دو یا چار رکعت پڑھے۔ حدیث پاک میں ہے: "پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ اور تین بار آیت الکرسی پڑھے اور باقی تین رکعتوں میں سورہ فاتحہ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ ایک ایک بار پڑھے، تو یہ ایسی ہیں جیسے شب قدر میں چار رکعتیں پڑھیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.