Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآنی آیات سے جاندارکی تصویر بنانا
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2252
- Issued
- 24 ہجری الاول 1445ھ / 09 دسمبر 2023ء
Question
میرا سوال یہ ہے کہ ایک شیر کی تصویر ہے، اس میں کوئی قرآنی آیات اس انداز سے لکھی ہوئی ہیں کہ ان سے شیر کی تصویر بن گئی ہے، اس طرح کی تصویر اپنے پاس رکھنا یا گھر، دکان میں دیوار پر لگانا کیسا ہے؟
Answer (beginning)
قرآنی آیات، اسمِ جلالت، اسمِ رسالت، یا متفرق کلمات قرآنی یا غیر قرآنی کو اس طرح بنانا کہ کسی جاندار کی تصویر بن جائے یہ جاندار کی صورت بننے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے، کیونکہ تصاویر سے احادیث میں منع کیا گیا ہے۔ مزید اس میں تعظیم والے حروف کی بے حرمتی اور ان کا استخفاف بھی ہے۔ نیز اس طرح کی تصویر میں قرآنی آیات ہونے کی صورت میں عموماً رسم عثمانی کی مخالفت بھی ہوتی ہے، اور یہ بھی ناجائز ہے کیونکہ قرآن کریم کو رسم عثمانی ہی میں لکھنا ضروری ہے کسی اور رسم میں قرآن لکھنا ناجائز و گناہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.