Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسافر امام کے پیچھے مقیم دوسری رکعت میں شامل ہوا تو بقیہ رکعتیں کیسے ادا کرے؟

Answered by
مولانا محمد نوید چشتی عطاری
Fatwa no.
WAT-2249
Issued
22 ہجری الاول 1445ھ / 07 دسمبر 2023ء

Question

ایک مقیم شخص مسافر امام کے پیچھے دوسری رکعت میں شامل ہوا، امام نے اپنی دو رکعتیں پڑھ کے سلام پھیر دیا، اب مقیم شخص بقیہ تین رکعتیں کیسے ادا کرے گا؟

Answer (beginning)

پونچی گئی صورت میں وہ مقتدی مسبوق لاحق کہلاتے گا، لہذا پہلے لاحق ہونے کی حیثیت سے اپنی دو رکعت بغیر قراءت کیے پوری کرے گا، یعنی قیام کی حالت میں کچھ نہ پڑھے بلکہ اتنی دیر کہ سورہ فاتحہ پڑھی جائے، محض خاموش کھڑا رہے۔ پھر مسبوق ہونے کے اعتبار سے فوت شدہ ایک رکعت پڑھے گا، جس میں قراءت بھی کرے گا۔ (یعنی فاتحہ وسورت بھی پڑھے گا۔) نیز ایک رکعت فوت ہوئی ہے اور دوسری رکعت میں شریک ہوا ہے، تو اس کو چار قعدے کرنے ہیں، جن میں التیات پڑھی ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: (الف) پہلا قعدہ امام کے ساتھ۔ (ب) اور پھر امام کے سلام پھیرنے کے بعد ایک رکعت بلا قراءت کے بعد شفعہ مکمل ہونے کی وجہ سے دوسرا قعدہ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.