Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبی کریم صلی الله علیه وسلم جمادات کے بھی رسول ہیں
- Answered by
- مولانا محمد انس رضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2208
- Issued
- 10 جمادی الاول 1445ھ / 28 نومبر 2023ء
Question
کیا آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم جن و انس و فرشتوں کے علاوہ جمادات بے جان چیزوں کے لیے بھی رسول بن کر تشریف لائے ہیں؟ اور اگر جمادات کے لیے بھی رسول بن کر تشریف لے کر آئے ہیں تو میرے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ رسول کا معنی ایک یہ بھی ہے کہ رسول اس کو کہتے ہیں جو نئی شریعت لے کر آئے اور شریعت پر عمل تو انس و جن کرتے ہیں اور عذاب اور ثواب مطلب جنت اور جہنم میں تو انسان جائیں گے۔ شریعت پر عمل کرنا تو ہم پر فرض ہے مثلاً نماز روزہ زکاة یہ سب چیزیں جمادات تو نہیں کر سکتے۔
Answer (beginning)
قرآن مجید میں خالق و مالک جل و علا ارشاد فرماتا ہے: ﴿تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِنَعْلَمِينَ نَذِيرًا﴾ ترجمہ کنز الایمان: بڑی برکت والا ہے وہ کہ جس نے اتارا قرآن اپنے بندہ پر جو سارے جہان کو ڈر سنا نے والا ہو۔ (پارہ 18، الفرقان: 01) اس آیت کریمہ کے تحت سید نعیم الدین مراد آبادی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ”اس میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عموم رسالت کا بیان ہے کہ آپ تمام خلق کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے جن ہوں یا بشر یا فرشتے یا دیگر مخلوقات سب آپ کے امتی ہیں کیونکہ عالم ماسوئ اللہ کو کہتے ہیں اس میں یہ سب داخل ہیں ملا کہ کو اس سے خارج کرنا جیسا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.