Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عدت میں 40 دن کے بعد نئے کپڑے پہننا

Answered by
مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2196
Issued
05 جمادی الاول 1445ھ / 20 نومبر 2023ء

Question

میرا سوال یہ ہے کہ ایک اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہو گیا، 40 دن پورے ہونے کے بعد ان کی بیوی کو رشتے داروں نے نئے کپڑے دیئے تو کیا 40 دن کے بعد وہ اسلامی بہن نئے کپڑے پہن سکتی ہے؟

Answer (beginning)

جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے اس پر عدت میں سوگ منانا ضروری ہوتا ہے۔ اور سوگ کا مطلب یہ ہے کہ عورت عدت میں زینت کو ترک کرے اور نئے کپڑے پہننا بھی زینت میں داخل ہے، لہذا جب تک عدت باقی ہو بلا ضرورت شرعی نئے کپڑے نہیں پہن سکتی۔ اور عدت کے متعلق تفصیل درج ذیل ہے: فوت شدہ شخص کی حاملہ بیوی کی عدت بچہ پیدا ہونے تک ہے، جب بچہ پیدا ہو جائے عدت ختم ہو جاتی ہے، اگرچہ بچہ اسی دن پیدا ہو جائے، اور اب اس کا سوگ بھی ختم ہو جاتا ہے لہذا وہ نئے کپڑے پہن سکتی ہے اور اگر بچہ پیدا نہیں ہوا، اگرچہ آٹھ ماہ گزر چکے ہوں تو نئے کپڑے بھی نہیں پہن سکتی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.