Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دانتوں پرکیپ لگے ہونے کی حالت میں غسل کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد انس رضاعظاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2175
- Issued
- 25 ربیع الثانی 1445ھ / 10 نومبر 2023ء
Question
دانت گزر رہے تھے تو دو دانتوں میں ڈاکٹر نے دانت میں کیپ لگایا ہے دانتوں کے اندر پانی نہ پہنچنے کا اندیشہ ہے وضو و غسل کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
صورتِ مسئولہ میں اگر وہ کیپ اتارنے میں حرج وضرر واذیت والی صورت نہ ہو اور اسے اتارنے کی صورت میں پانی کا بہنا دانتوں وغیرہ میں ضرر بھی نہ دے اور اگر بعد میں اس کا لگانا ضروری ہو تو بعد میں خود ویا لگا بھی سکے تو وضو میں اسے اتار کر کلی کرنا ہوگی، ورنہ کلی کی سنت ادانہ ہوگی جبکہ وضو میں اس طرح تین بار کلی کرنا کہ ہر مرتبہ منہ کا سارا اندرونی حصہ، حلق کی حد تک دھل جائے، سنت موکدہ ہے اور سنت موکدہ کے چھوڑنے کی عادت بنانا گناہ ہے، اگرچہ وضو پھر بھی ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.