Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مشرک، منافق اور کافر میں فرق

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2169
Issued
02 جمادی الاول 1445ھ / 17 نومبر 2023ء

Question

میرا آپ سے سوال ہے کہ مشرک، منافق اور کافر میں کیا فرق ہے؟

Answer (beginning)

ہر مشرک و منافق کافر ہی ہے تو کفر کے اعتبار سے کافر، مشرک اور منافق میں کوئی فرق نہیں البتہ ان کے کفر کی اقسام میں فرق ہے۔ کفر کی وضاحت: کسی ایک ضرورت دینی کے انکار کو بھی کفر کہتے ہیں اگرچہ باقی تمام ضروریات دین کی تصدیق کرتا ہو جیسے کوئی شخص تمام ضروریات دین کو تسلیم کرتا ہو مگر نماز کی فرضیت یا ختم نبوت کا منکر ہو وہ کافر ہے کہ نماز کو فرض ماننا اور سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی ماننا دونوں ضروریات دین میں سے ہیں۔ ضروریات دین اسلام کے وہ احکام ہیں جن کو ہر خاص و عام جانتے ہوں جیسے اللہ کی وحدانیت۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.