Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سجدہ تلاوت کے لیے وضوضروری ہے

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2159
Issued
22 ربیع الثانی 1445ھ / 07 نومبر 2023ء

Question

اگر آیتِ سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت لازم ہو، تو کیا اس کی ادائیگی کے لیے وضو کا ہونا لازم ہے؟ اگر بغیر وضو کے سجدہ تلاوت کر لیں تو کیا ادا ہو جائے گا؟

Answer (beginning)

سجدہ تلاوت چاہے آیتِ سجدہ کی قراءت کرنے سے لازم ہو، یا آیتِ سجدہ سننے سے لازم ہو، بہر صورت اس کی ادائیگی کیلئے وضو ہونا شرط ہے، کیونکہ سجدہ تلاوت کی ادائیگی کیلئے سوائے تکبیر تحریمہ کے ان تمام شرائط کا پایا جانا ضروری ہے، جن شرائط کا نماز کے لیے پایا جانا ضروری ہوتا ہے، لہذا جس طرح نماز کیلئے وضو ضروری ہوتا ہے، اسی طرح سجدہ تلاوت کیلئے بھی وضو ضروری ہو گا، اور بغیر وضو کے سجدہ تلاوت ہرگز ادا نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.