Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مغرب کے وقت بچوں کا گھرسے باہر جانا
- Answered by
- مولانا محمد انس رضاعظاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2158
- Issued
- 21 ربیع الثانی 1445ھ / 06 نومبر 2023ء
Question
کیا بچے مغرب کے وقت باہر جا سکتے ہیں یا مغرب کے بعد والدین کے ساتھ دادا دادی کے گھر جانے کے بعد گھر میں دیر سے آسکتے ہیں؟
Answer (beginning)
جس حدیث شریف میں بچے کو رات کے وقت باہر نکلنے سے روکا گیا ہے وہ ذیل میں ترجمہ کے ساتھ نقل کی جاتی ہے۔ بخاری شریف میں ہے: "عن جابر رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "إذا استجنح الليل، أو قال: جنح الليل، فكفوا صبيانكم، فإن الشياطين تنتشر حينئذ، فإذا ذهب ساعة من العشاء فخلوهم" ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب رات آ جائے۔ یا فرمایا: جب رات آنے کے قریب ہو جائے تو اپنے بچوں کو رو کو کیونکہ شیاطین اس وقت منتشر ہوتے ہیں پھر جب عشاء کا کچھ وقت چلا جائے تو چھوڑ دو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.