Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خلفائے راشدین اوررفع یدین
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2149
- Issued
- 18 ربیع الثانی 1445ھ / 03 نومبر 2023ء
Question
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی ہستی سے رکوع کے موقع پر رفع یدین کا ترک ثابت ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
جی ہاں احادیث کی معتمد و مستند کتب میں حضرت سیدنا صدیق اکبر، حضرت عمر اور مولائے کائنات علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہم اجمعین کے حوالے سے واضح روایات موجود ہیں کہ یہ حضرات رکوع کے موقع پر رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ چنانچہ امام بیہقی رضی اللہ عنہ اپنی سنن کبری میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل فرماتے ہیں: ”عن علقمة عن عبد الله بن مسعود قال: صليت خلف النبي صلى الله عليه وسلم، وأبي بكر وعمر فلم يرفعوا أيديهم إلا عند افتتاح الصلاة“ یعنی: حضرت علقمہ حضرت عبد اللہ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.