Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قعدہ یا سجدہ میں امام کے ساتھ شامل ہونے کا طریقہ
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2111
- Issued
- 07 ربیع الثانی 1445ھ / 23 اکتوبر 2023ء
Question
اگر کوئی شخص جماعت میں امام کے ساتھ قعدہ یا سجدہ کی حالت میں شرکت کرنا چاہتا ہو تو کیا وہ تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھے پھر قعدہ یا سجدہ میں جائے یا پھر تکبیر تحریمہ کہہ کر سیدھا قعدہ یا سجدہ میں چلا جائے۔ اس کا درست طریقہ کیا ہے؟
Answer (beginning)
جب کوئی شخص جماعت میں امام کے ساتھ قعدہ یا سجدہ کی حالت میں شریک ہو رہا ہو تو سب سے پہلے تو وہ سیدھا کھڑے ہو کر تکبیر تحریمہ کہے۔ پھر امام اگر پہلے سجدے میں ہو تو اگر اسے غالب گمان ہو کہ وہ ثنا (یعنی سبحانک اللہ) پڑھ کر امام کے ساتھ پہلے سجدے میں شامل ہو جائے گا، تو اب تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد ہاتھ باندھ کر ثنا پڑھے، اس کے بعد دوسری تکبیر کہتا ہو سجدہ میں چلا جائے اور اگر یہ گمان ہو کہ ثنا پڑھنے کی صورت میں امام صاحب پہلے سجدے سے اٹھ جائیں گے تو اب ثنا نہ پڑھے اور اس صورت میں تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ نہ باندھے بلکہ دوسری تکبیر کہہ کر سجدے میں چلا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.