Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تہجد کا افضل وقت کونسا ہے ؟

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2105
Issued
24 ربیع الاول 1445ھ / 11 اکتوبر 2023ء

Question

تہجد کا بہترین وقت کونسا ہے؟

Answer (beginning)

نماز عشاء پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھے تہجد کا وقت ہے اور یہ وقت طلوع فجر تک ہے اور بہتر وقت آدھی رات کے بعد ہے۔ اور جو شخص دو تہائی رات سونا چاہے اور ایک تہائی عبادت کرنا، اُسے افضل یہ ہے کہ پہلی اور پچھلی تہائی میں سونے اور بیچ کی تہائی میں عبادت کرے اور اگر نصف شب میں سونا چاہتا ہے اور نصف جاگنا تو پچھلی نصف میں عبادت افضل ہے۔ اور سب سے بڑھ کر تو نماز دادہ ہے کہ آدھی رات آرام فرماتے اور تہائی رات عبادت کرتے پھر چھٹے حصّہ میں آرام فرماتے۔ فتاوی امجدیہ میں ہے "نماز عشاء پڑھ کر سونے کے بعد جب اٹھے تہجد کا وقت ہے اور یہ وقت طلوع فجر تک ہے اور بہتر وقت آدھی رات کے بعد ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.