Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا، چھونا اور چومنا
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2103
- Issued
- 19 ربیع الاول 1445ھ / 06 اکتوبر 2023ء
Question
میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ عام حالت اور بستر میں دیکھ اور چھو سکتے ہیں؟ چوم سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
پڑھی گئی صورت میں میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھ اور چھو تو سکتے ہیں، لیکن چوم نہیں سکتے۔ یاد رہے کہ دین اسلام نے مسلمانوں کے لیے جس طرح شعبہ ہائے زندگی کے دیگر کاموں میں شرم و حیاء کے عنصر کو لازم رکھا اور فرمایا: ”الحیاء شعبة من الايمان“ (یعنی شرم و حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے۔) اسی طرح مباشرت کے معاملہ میں بھی مکمل آزادی نہیں دی کہ انسان ایسے افعال کا ارتکاب کر بیٹھے، جو انسانیت کے دائرہ کار سے نکل کر حیوانیت میں داخل ہو جائے بلکہ اس میں بھی شرم و حیاء کے پہلو کو برقرار رکھتا ہے، نہ صرف شرم و حیاء بلکہ اعلیٰ قسم کی شرم و حیاء کی تعلیم ارشاد فرمائی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.