Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حوض میں چڑیا مرگئی تو پانی کا کیا حکم ہے؟

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2102
Issued
19 ربیع الاول 1445ھ / 06 اکتوبر 2023ء

Question

چڑیا پانی کے حوض میں گر کر مرگئی تو کیا وہ پانی ناپاک ہو گا۔ ایسے پانی سے کپڑے دھو سکتے ہیں۔ اور گھر دھو سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

پونچی گئی صورت میں اگر وہ چڑیا دہ در دہ (225 اسکوائر فٹ) یا اس سے بڑے حوض میں گرمی تو وہ پانی بدستور پاک ہے جب تک کہ اس کا رنگ یا بو یا ذائقہ نہ بدلے کیونکہ اتنا بڑا حوض جاری پانی کے حکم میں ہوتا ہے اور جاری پانی کے متعلق یہی تفصیل ہے۔ اور اگر حوض اس سے کم تھا تو اب وہ پورا پانی ناپاک ہو گیا، نہ ہی کپڑے دھو سکتے ہیں نہ ہی گھر دھو سکتے ہیں۔ لہذا اب اس کو شرعی اصولوں کے مطابق پاک کرنا ضروری ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.