Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
محمد بلال مصباح نام رکھنا
- Answered by
- ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
- Fatwa no.
- WAT-2088
- Issued
- 26 ربیع الاول 1445ھ / 13 اکتوبر 2023ء
Question
عرض ہے کہ محمد بلال مصباح نام رکھنا کیسا ہے؟
Answer (beginning)
محمد بلال مصباح نام رکھ سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم اور مشہور صحابی کا نام حضرت بلال ہے رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ حدیث پاک میں انھوں نے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، اس حدیث پاک پر عمل کی نیت اور ان کے نام سے برکت لینے کی نیت سے بلال نام رکھیں گے تو ان شاء اللہ عزوجل ثواب اور برکت دونوں نصیب ہوں گے۔ البتہ! بچوں کے نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ لڑکے کا نام اولا صرف "محمد" رکھا جائے تاکہ نام محمد رکھنے کی جو فضیلت ہے وہ حاصل ہو اور پھر پکارنے کے لیے محمد بلال نام رکھا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.