Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو کس نے غسل دیا ؟

Answered by
مولانا محمد نوید چشتی عطاری
Fatwa no.
WAT-2087
Issued
26 ربیع الاول 1445ھ / 13 اکتوبر 2023ء

Question

حضرت فاطمہ کو حضرت مولانا علی رضی اللہ عنہ نے غسل دیا تھا۔ کیا مرد اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟

Answer (beginning)

بیوی کی وفات سے نکاح ختم ہو جاتا ہے لہذا شوہر اپنی بیوی کی وفات کے بعد اسے غسل نہیں دے سکتا، نہ ہی بلا حاصل اس کے جسم کو ہاتھ لگا سکتا ہے، کیونکہ جب نکاح ہی ختم ہو گیا تو چھونے و غسل دینے کا جواز بھی جاتا رہا، لہذا وہ اسے نہ چھو سکتا ہے، نہ غسل دے سکتا ہے۔ تنبیہ: بیوی کی وفات کے بعد شوہر کو صرف غسل دینے و بلا حاصل چھونے کی ممانعت ہے، باقی چہرہ دیکھنا، کندھا دینا، قبر میں اتارنا وغیرہ تمام امور جائز ہیں یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ شوہر اپنی بیوی کے جنازے کو نہ کندھا دے سکتا ہے، نہ قبر میں اتار سکتا ہے، نہ اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے، یہ سب باتیں محض غلط لغو و فضول ہیں، ان کی شریعت مطہرہ میں کوئی…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.